Wednesday, November 20, 2013

Kargil Againts Terrorism

Kargil Againts Terrorism .
ملک شام اوراردن میں اصحاب رسول ؐ حضرت حُجر بن عدی اور جناب جعفر طیارؑ کے مرقد مطہرات کی بے حُرمتی کے خلاف آج حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ بعد از نماز ظہرین اسلامیہ سکول کرگل سے برآمد کرکے مین بازار سے ہوتا ہوا واپس اسلامیہ سکول چوک میں اختتام پذیر ہوا ۔ مظاہرہ کے دوران لوگوں کے ساتھ علماء نے بھی کثیر تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کی ۔لوگ اپنے ہاتھوں میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای ، آیت اللہ سیستانی ، اور حضرت حُجر بن عدی کے روضہ مبارک کی انہدام کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اُٹھائے ہوئے امریکہ۔ اسرائیل ، عرب حکمرانوں اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جم کر نعرے بلند کررہے تھے ۔ اس دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ اسلامیہ سکول کے ایک ممبر شہنواز حُسین وکیل نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس طرح کی سازشیں اسلام کے نام سے انجام دی جا رہی ہیں لیکن اس کا ہدف اسلام ہے اور شام میں ہورہی ان تمام کاروائیوں کے پس پردہ سامراجی طاقتوں کے عزائم پوشید ہیں جسکا مقصد پورے خطہ میں مسلکی اختلافات کو ہوا دینا ہے ۔ اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری گروہوں کا کوئی مذہب نہیں اور یہ صیہونیت نواز عرب حکومتوں کے آلہ کار ہیں










No comments:

Post a Comment