Wednesday, December 31, 2014

International Quds Day in Kargil

عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ

بت شکن عصر امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوۓ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ضلع کرگل میں بھی رمضان المبارک کی آخری جمعہ یعنی جمعتہ الودا کو عالمی یوم القدس کے مناسبت سے زیر قیادت مرکزی امام جمعہ والجماعت کرگل حجتہ الاسلام وامسلمین آقای شیخ محمد حسین مفید ، غاصب صہیونی بلخصوص اسرائیل ، تکفیری داعش ، امریکہ اور انکے حامیوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام بلخصوص غزہ ، عراق ، پاکستان ، بہرین کے عوام کی حمایت میں بعد از نماز جمعہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل سے ایک عظیم احتجاجی جلوس نکالا گیا اس جلوس میں ضلع بھر کے عوام اور بلخصوص براداران اہل سنّت نے نہایت ہی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کیا۔ جلوس میں شریک مظاہرین امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد ، بیت المقدس کو آزاد کرو، غزہ کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہے، عرا‍ق کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہے، پاکستان کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہے جیسے فلک شگااف نعرے لگا رہے تھے، یہ جلوس جمعہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل سے نکل کر مرکزی بازار سے ہوتے ہوۓ لال چوک سے واپس حوزہ علمیہ اثنا عشریہ اسلامیہ سکول چوک پر جلسے کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

























































No comments:

Post a Comment