Friday, April 22, 2016

Birth Anniversary of Mola Ali a.s Celebrated in Kargil.


جشن ولادت امام المتقین ، امیر المومنین ، مرتضی، اسد اللہ، ید اللہ، نفس اللہ، حیدر، کرار، نفس رسول و ساقی کوثر علی ابن ابو طالب علیہ السلام کے مبارک موقع پر انجمن جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام آحاطہ حوزہ علمیہ مدرسہ اثنا عشریہ کرگل ميں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس ميں ضلع کے مختلف علاقوں سے آۓ سینکڑوں عقیدت مند اور عشیقان مولا علی علیہ السلام نے مولا امام زمانہ (عج) کے خدمت میں انکے جد امجد کے ولادت باسعادت کے مبارک یوم پر ہدیہ تریک و تہنیت پیش کی۔ محفل کا آغاز طلاب حوزہ علمیہ مدرسہء اثنا عشریہ کرگل نے طلاوت کلام پاک کی جس کے بعد تقاریر اور قصیدہ خوانی و منقبت در شان مولا علی علیہ السلام کا سلسلہ
شروع ہوا۔ 

مقررین میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراھم خلیلی ، طلاب حوزہ علمیہ مدرسہ اثنا عشری
، حجت الاسلام والمسلمین شیخ عباس واعظی، حجت الاسلام والمسلمین سیّد کاظم موسوی صابری ، حجت الاسلام والمسلمین آقائ شیخ غلام حسن واعظی ، حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی علمی اور قائم مقام صدر انجمن جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین سید جمال الدین موسوی کے نام قابل زکر ہیں ۔ 

مقررین نے اپنے تقاریر میں مولا کائنات علی ابن ابو طالب علیہ السلام کے فضائل بیان کۓ اور اس مبارک دن پر تفصیل سے روشنی ٹالیں اور ساتھ ہی لوگوں پر زور دیا کہ وہ مولا علی علیہ السلام کے دکھاۓ ہوۓ راستوں پر چلنے کی کوکش کریں لور مولاۓ کائنات کے پاک زات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں ۔ محفل میں نظامت کے فرائض حجت الاسلام والمسلمین شیخ اضغر ذاکری نے انجام دۓ۔ آخرمیں دعایہ کلیمات کے ساتھ محفل اختتام پزیر ھوا۔ 
  Camera: Ilyaz Ansari
























No comments:

Post a Comment