Saturday, April 1, 2017

ایام فاطمیہ بسلسلہء شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا




10 02 2017
ایام فاطمیہ بسلسلہء شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مناسبت پرآحاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں تین روز تک مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آۓ ہوۓ عزاداروں نے شرکت کرکے امام زمانہ (عج) کے خدمت میں انکے جدہ ماجدہ کی شہادت دلسوزپرعرض تسلیت و تعزیت پیش کی ۔
ایام عزا کے پہلے روز حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد آمینی، دوسرے روز حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر زاکری اور ایام عزاۓ فاطمیہ کے اختتامی روز حجتہ الاسلام والمسلمین سید ہادی رضوی نے عزاداروں خصوصی خواتین کو تلقین کی کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے دکھاۓ ہوۓ راستے پر چلنے کی کوشش کرے اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کے پاک ذات کو اپنے لۓ مشعل راہ قرار دے۔
حجتہ الاسلام والمسلمین سید ہادی رضوی نے مزید مولا علی(ع) کا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تدفین کے بعد جو بیان کۓ اس کے طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ مولاۓ کائنات نے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تدفین کے بعد قبر نبی(ص) سے مخاطب ہوکر فرمایا: اے رسول خدا فاطمہ کے بعد آسمان و زمین بدصورت معلوم ہوتے ہیں، اور کبھی بھی میرے دل کا غم ہلکا نہیں ہورہا ہے۔ میری آنکھیں نیند سےنا آشنا ہیں اور میرا دل سوز غم سے جل رہا ہے، جب تک کہ خدا مجھے آپ کے جوار میں بسا دے۔


زہرا(س) کا انتقال ایک دھچکا تھا جس نے میرے دل کو تھکا دیا اور میرے غم کو پیہم بنایا؛ اور کس قدر جلد اس نے ہم
اجتماع کو انتشار سے دوچار کیا۔ میں خدا ہی سے شکایت کرتا ہوں اور آپ کی بیٹی کو آپ کے سپرد کرتا ہوںوہ آپ کو بتا دیں گی کہ آپ کی امت نے ان پر کیا مظالم ڈھا دیئے۔ جو کچھ آپ جاننا چاہتے ہیں ان سے پوچھیں اور جو کہنا چاہتے ہیں ان سے کہہ دیں تا کہ وہ اپنے دل کے راز آپ کے لئے کھول دیں، اور جو خون انھوں نے پی لیا ہے وہ باہر آجائے اور خدا ـ جو بہترین ۔


قاضی اور حکم کرنے والا ہے ـ ان اور ظالموں کے درمیان فیصلہ کرے...
خدا گواہ ہے کہ آپ کی بیٹی خفیہ طور پر دفنائی جارہی ہیں۔ اب آپ کے وصال کے چند ہی روز گذرے ہیں، اور آپ کا نام ابھی زبانوں سے محو نہيں ہوا ہے کہ ان کا حق لوٹ کر لے گئے اور ان کی میراث کو کھا گئے ۔


نوٹ : کرگل میں پچھلے دو مہینے سے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے دیری سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ۔































No comments:

Post a Comment