05 08 2016
کشمیر میں مظلوم شہریوں کی ہلاکت اور کشمیر ميں امن کی بحالی کے لۓ آج بعد
از نماز جمعہ ایک دعائیہ مجلس زیر اہتمام انجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہ اسلامیہ سکول کرگل عمل ميں لیا گیا جس ميں علما کی خاصی تعداد کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے کشمیر میں امن کی بحالی کےلئے دعا کی ۔
اس موقع پر صدرانجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہ اسلامیہ سکول کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر المھدی محمدی
نے نمازیوں سے اپنے خطاب میں حکومت پر زور دیا کہ کشمیر ميں امن کی بحالی کے لۓ جلد او یلد اقدام اٹھاۓ ۔
شیخ ناظر المھدی محمدی نے کشمیرميں ہورہے ظلم و ستم کی سخت الفاظوں ميں مزمت کی ، یہ بات قابل زکر ہے کہ گزشتہ دنوں صدرانجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہ اسلامیہ سکول کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر المھدی محمدی کے کال پر کرگل میں کشمیر میں ہورہے ظلم و قتل عام کے خلاف مکمل ہڑتال کیا گیا تھا ۔
Photo and Edit: Media Cell ISK
No comments:
Post a Comment