شیخ ناظر المھدی محمدی کا ایچو گاوں کا دورہ
صدر انجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہ کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین آقائ شیخ ناظر المھدی محمدی نے کرگل کے علاقے برسو کے دور افتادہ گاؤں ایچو کا دورہ کرکے شعبہء مکاتب انجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام چلاۓ جارہے مکتب و دارلقرآن کا تفصیلی معائنہ کیا اور مکتب کو درپیش مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا ، ان کے ہمراہ حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید ضیا الموسوی نائب صدر انجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہ کرگل اور حجتہ الاسلام والمسلمین سید ہادی الموسوی برتو ممبرعلما کونسل انجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہ کرگل بھی موجود تھے ۔۔
شیخ ناظر المھدی محمدی ان دنوں ضلع کرگل کےمختلف علاقوں اور دیہات میں شعبہء مکاتب انجمن جمعیتہ العلما اثنا عشریہء کرگل کے زیر نگرانی چلاۓ جارہے مکاتب کا تفصیلی دورہ کررہے ہیں جن میں سے ابھی تک سرینگر کرگل شہراہ پر واقع علاقے دراس کا آخری گاؤں مٹائن اور علاقے برسو کا گاؤں ایچو شامل ہے ۔ ۔ ۔